بھارتی آرمی چیف کے بیانات معمول کی ہرزہ سرائی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر(فوٹو: فائل

 راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ مسلح افواج بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی آرمی چیف منوج موکنڈ نراوانے کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی ایل او سی کے پار فوجی کارروائی کی باتیں محض بیان بازی ہیں، یہ معمول کی ہرزہ سرائی ہیں، وہ اپنے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے بیانات دے رہے ہیں، بیان بھارت کے اندرونی انتشار و حالات سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

واضح رہے کہ نئے بھارتی آرمی چیف جنرل منوج کی آزاد کشمیر کے حوالے سے گیدڑ بھپکیاں سامنے آئی تھیں، جس میں بھارتی آرمی چیف نے کہا تھا کہ ’’پارلیمنٹ چاہے تو آزاد کشمیر کو حاصل کرنے کے لیے فوج کارروائی کرسکتے ہیں، کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور پارلیمنٹ میں اس حوالے سے پہلے سے قرارداد موجود ہے‘‘۔

Please follow and like us: