شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید شیئر

نواز شریف اورشہباز شریف سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی ،حامد کرزئی فوٹو: فائل

نواز شریف اورشہباز شریف سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی ،حامد کرزئی فوٹو: فائل

لندن: سابق افغان صدر حامد کرزئی نے ایوان فیلڈ فلیٹس میں نوازشریف کی عیادت کی۔

سابق افغان صدر حامد کرزئی  ایون فیلڈ لندن پہنچے جہاں ان کا استقبال نواز شریف کے بیٹوں حسین اور حسن نواز نے کیا، حامد کرزئی نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے غیررسمی بات کرتے ہوئے حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی خیریت دریافت کرنے آیا تھا ان سے مل کر خوشی ہوئی، ملاقات کے دوران  شہباز شریف بھی موجود تھے جن سے نوازشریف کی صحت کے حوالے سے گفتگو ہوئی میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سابق وزیراعظم کو صحت یاب فرمائے۔

Please follow and like us: