برسلز (مرزا عمران بیگ) حاجی پرویز اقبال صدر پاکستان مسلم لیگ ن بیلجیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور غیر سنجیدہ انداز حکومت نے ملک کو تبا ہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے لگتاہے کہ ریاست مدینہ کے دعوے داروں نے ملک فحاشی اور عریانی پھیلانے والوں کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھا ہے ایسی اخلاقی پستی شاید دنیا کے کسی اسلامی ملک میں دیکھنے کو نہ ملے عمران خان اپنے ساتھ ایسے لوگوں کو لیکر پاکستانی عوام پر مسلط ہوا ہے جو ملک میں فحاشی اور عریانی کو عروج دینا چاہتے ہیں پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا تھا مگر آج اسلام اور ریاست مدینہ کے نام پر ایسے کلچر کو پروان چڑھایا جا رہاہے جس کی نہ ہمارا مذہب اجازت دیتا ہے اور نہ ہمارا معاشرہ چلنے دے گا عمران خان کی کا بینہ کے اکثر وزراء پاکستان کے آئین کی شق باسٹھ اور تریسٹھ کے مرتکب ہیں ان سے فوری استعفی لیکر نااہل قرار دیا جائے

Please follow and like us: