ملزم ولید نے دوستوں کے سامنے ڈانٹنے پر والد عابد سندھو کو گولی ماری، پولیس۔ فوٹو:فائل

گجرانوالہ: ماڈل ٹاؤن میں بیٹے نے دوستوں کے سامنے ڈانٹنے پر فائرنگ کرکے باپ کو ماردیا۔

گوجرانوالہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو ماردیا، پولیس کے مطابق ملزم ولید نے دوستوں کے سامنے ڈانٹنے پر والد عابد سندھو کو گولی ماری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول والد کا تعلق (ن) لیگ سے ہے جب کہ ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

Please follow and like us: