برسلز(مرزاعمران بیگ)برسلز کی معروف سماجی شخصیت تنویر بھٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاکھوں پاکستانی دنیا کے مختلف ممالک میں خدمات سرانجام دے ہیں اور ملکی اقتصادی اور معاشی ترقی میں ان کا کلیدی رول ہے مگر دیکھنے میں آیا ہے کہ پاکستان کے یہ غیر سرکاری سفیر بیرون ممالک کی بجائے اپنے ملک پاکستان میں مسائل کا زیادہ شکار ہیں حکومت کو اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ اوور سیز پاکستانیوں کو پاکستان کی معیشت کے لئے ریڑ ھ کی ہڈی قرار دیا ہے مگر پاکستانیوں کے مسائل ویسے کے ویسے ہی ہیں پاکستان جاتے ہوئے ایئر پورٹس ہی پریشانیوں کا آغاز ہو جاتا ہے حکومت کو اس معاملہ میں اصلاحات کرنی چاہئیں

Please follow and like us: