گھر کی بات گھر میں کریں میڈیا اور مخالفین کے سامنے نہ کریں، وزیر اطلاعات پنجاب

 راولپنڈی: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پر تنقید کرنے والے نادان دوست ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف کی ہوا خوری کے لیے لندن ہے اور حرام خوری کے لیے پاکستان ہے، یہ کتنی شرمندگی کی بات ہے، وزیراعظم عمران خان، وزیراعلی پنجاب اور صوبائی وزیرصحت نے نواز شریف کی تصویر کا نوٹس لیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سردار عثمان بزدارکو عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہے، ہمارے دوست جو حکومت پر تنقید کررہے ہیں نادان دوست ہیں، گھر کی بات گھر میں کریں میڈیا اور مخالفین کے سامنے نہ کریں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے بڑھکیں مارے بغیر اور شعر و شاعری کئے بغیر پنجاب کی خدمت کی ہے، پنجاب میں سوا سات لاکھ مالیت کے 60 فی صد ہیلتھ کارڈ تقسیم ہو چکے ہیں، حکومت پنجاب نے پچھلے سال 104 فی صد ٹیکس وصول کیا ہے، عثمان بزدار نے اپنے سیکریٹریٹ کا ساٹھ فی صد خرچہ کم کیا ہے۔

Please follow and like us: