’کھجیندرا تھاپا مگر‘ کا قد صرف 2 فٹ 41 انچ تھا، فوٹو : فائل

دنیا کے پستہ ترین قد والے نیپالی شہری ’کھجیندرا تھاپا مگر‘ 27 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے تسلیم شدہ پستہ ترین قد والے  ‘کھجیندرا تھاپا مگر’ مختصر علالت کے بعد 27 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ’کھجیندرا تھاپا مگر‘ نمونیا کے مرض میں مبتلا تھے جس نے اُن کے دل پر اثر کیا۔  گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’کھجیندرا تھاپا مگر‘ کی موت تصدیق کرتے ہوئے اُن کی بے وقت موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نیپالی شہری ’کھجیندرا تھاپا‘ کا قد صرف 2 فٹ 41 انچ کے قریب تھا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اُن کی 18 ویں سالگرہ پر 2010 میں پستہ ترین قد کا اعزاز بخشا تھا تاہم کچھ ہی عرصے بعد یہ اعزاز نیپال سے ہی تعلق رکھنے والے چندر بہادر ڈانگی کو 21.55 انچ ہونے پر دے دیا گیا تھا تاہم چندر بہادر ڈانگی کا 2015 میں انتقال ہوگیا جس کے بعد دوبارہ یہ اعزاز ’کھجیندرا تھاپا مگر‘ کو دیا گیا تھا۔

Please follow and like us: