ہواؤں کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے، ترجمان محکمہ موسمیات (فوٹو

 کراچی: پیر کو شہر کا مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے سردی محسوس ہوئی، بدھ کو شہر میں ایک بار پھر 50 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی حامل سائبیرین تند و تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی صبح شہر کا مطلع صبح کے وقت ابر آلود جبکہ دوپہر کو جزوی ابر آلود ہونے کے سبب ہواؤں میں خنکی رہی، ابر آلود موسم کی وجہ سے صبح کے وقت دھند بھی چھائی رہی جس کی وجہ سے حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہو کر 3 کلومیٹر رہ گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 2 ڈگری اضافے سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ پیر کو صبح ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد جبکہ شام میں 29 فیصد ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ کی شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہوائیں اتوار کے مقابلے میں کم رہیں، ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 12 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 سے 26 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے جب کہ بدھ کو شہر میں دوبارہ تند و تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق محکمہ موسمیات معمول سے تیز ہواؤں کا سبب اتوار کی رات گئے بلوچستان میں داخل ہونے والا نیا اور قدرے کمزور مغربی سلسلہ ہے، جس کی و جہ سے شمالی بلوچستان میں برف باری اور کوئٹہ میں پیر کو بارش ہوچکی ہے اور اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کی فضاوں پر اثرانداز ہوسکتا ہے تاہم کراچی میں اگلے 3 سے 4 روز تک بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔

Please follow and like us: