پانچ فروری کشمیریوں کے ساتھ بھر پور یک جہتی کا اظہار کرکے انڈیا کا ظالم چہرہ بے نقاب کرنا ہے
نوید خان چیئر مین پشتون آرگنائزیشن یورپ
برسلز (اپنے سٹاف رپوٹر سے) نہتے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے ہر سال پاکستان سمیت پوری دنیا میں پانچ فروری کو یوم یک جہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے یوم کشمیر کو بھرپور طریقے سے منانے کے لئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا اس میٹنگ شرکت کرنے والی تنظیموں میں پشتون آرگنائزیشن یورپ, پاک یورپ فرینڈشپ فیڈریشن اور کشمیر پیس فورم شامل تھیں اس خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانچ فروری کو یورپین پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا تمام پاکستانی اور کشمیری کیمونٹی اپنے مظلوم اور نہتے کشمیری بھائیوں پر ہونے والے انڈین حکومت کے مظالم اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر عالمی برادری کو آگاہ کیا جائے گا اورخاص طور پر پانچ اگست کے مودی حکومت کے اقدام اور وادی میں نافظ دنیا کے طویل ترین کرفیو پر احتجاج کیا جائے گا بھارت کو اقوام عالم کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا عرب گل ملا گوری صدر پشتون آرگنائزیشن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پانچ فروری کا دن بڑی اہمیت کا حامل ہے گزشتہ کئی سالوں یہ دن ہم اپنے مظلوم کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں اس بار یوم یک جہتی کشمیربھر پور طریقے سے منا کر انڈیا کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کریں گے چیئرمین پشتون آرگنائزیشن نوید خان نے کہا کہ وادی کشمیر میں انسانی حقوق کی جس طرح بدترین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ان کی تاریخ عالم میں مثال نہیں ملتی لاکھوں کی تعداد میں انڈین فوج نہتے کشمیریوں پر ہر وہ ظلم کر رہی ہے جوسوچا جا سکتا ہے مگر انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام عالم کی ان مظالم پر مجرمانہ خاموشی ایک لمحہ فکری ہے

Please follow and like us: