برسلز (مرزا عمران بیگ) حاجی پرویز اقبال صدر پاکستان مسلم لیگ ن بیلجیم نے حکومت کی عوام کش پالیسیوں اور ملک میں جاری آٹے کے بحران کے حوالے سے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور گندم کی وافر مقدار پیدا ہوتی ہے مگر بدقسمتی سے آٹے کی ملوں کے مالکان میں زیادہ تر وہ لوگ شامل ہیں جو حکومتی ایوانوں میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ریاست مدینہ کے ان جھوٹے دعوے داروں نے پیسہ بنانے کیلئے خود ساختہ بحران پیدا کیا ہے ابھی حال ہی میں گندم کی وافر مقدار سستے داموں باہر بھجی گئی اور اور تیس لاکھ ٹن گندم مہنگے داموں خرید رہے ہیں پورے ملک میں عوام مہنگائی اور امن و امان کی ناقص صورت حال سے پریشان ہیں اور آٹے کے اس حکومت کے پیدا کردہ بحران نے زندگی عذاب بنادی ہے انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ صدرپاکستان اس بحران سے لاعلم ہیں عوام آٹے کی لائنوں میں لگے زندگی ہار رہے ہیں مگر حکمران ڈالر بنانے کے چکروں میں مست ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ نیب اس معاملے کی تحقیق کرے اور ذمہ داران کو بے نقاب کیا جائے

Please follow and like us: