قومی ادارہ صحت کی وائرس کے خطرات سے بچاؤ کے لیے ایڈوائزری جاری۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: چین سے پاکستان آنے جانے والے لاکھوں افراد کے ذریعے خطرناک وائرس نووال کرونا کی پاکستان منتقلی کے خدشات کے باعث ائیرپورٹس پر خصوصی کاؤنٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نووال کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ائیرپورٹس پر خصوصی کاؤنٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چین سے پاکستان آنے جانے والوں کا طبی معائنہ کیا جائے گا، قومی ادارہ صحت نے وائرس کے خطرات سے بچاؤ کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

چین میں وائرس سے اب تک کئی ہلاکتیں بھی ہوچکی جب کہ علاج دریافت نہ ہوسکا، وائرس سی فوڈ اور جانوروں سے انسانوں میں پھیلا ہے، چین میں پھیلنے والے وائرس سے اردگرد کے ممالک کے بھی متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ وائرس چینی صوبے ہوبے سے شروع ہوا تھا اور اب تک اس کے 440 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

Please follow and like us: