چاندی کی قیمت بھی 30 روپے کمی کے ساتھ 1000 روپے ہوگئی (فوٹو : فائل

 کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے سے ملکی سطح پر بھی سونے کے نرخ میں کمی ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کمی سے 1554 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 روپے اور 128 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 90 ہزار 150 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 77 ہزار  390 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کمی کے ساتھ 1000 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 25 روپے 67 پیسے کمی سے 857 روپے 33 پیسےہوگئی۔

Please follow and like us: