پاک ای یو فرینڈشپ فیڈریشن اور پشتون آرگنائزیشن یورپ کا بھارتی سفارت خانہ ہالینڈ کے سامنے کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ
مظاہرین نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور عالمی برادری کو بھارتی مظالم سے آگاہ کیا
دی ہیگ ( مرزا عمران بیگ)پاک ای یو فرینڈشپ فیڈریشن نیدرلینڈ اور پشتون آرگنائزیشن یورپ کے طرف سے بھارتی مظالم اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے کے لئے بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی پاک ای یو فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے صدر چوہدری مظہر اقبال نے کہا کہ انڈیا کی آٹھ لاکھ سے زائد فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے مگر عالمی برادری خاموش ہے پشتون آرگنائزیشن یورپ کے صدر عرب گل ملاگوری نے کہا کہ پانچ ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا ہے پوری وادی لاک ڈاؤن ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کرفیو اٹھا کر فوری امن بحال کیا جائے نوید خان چیئر مین پشتون آرگنائزیشن یورپ نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر انڈیا کے حالیہ ظلم و ستم سے مودی حکومت کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے آج انڈیا کا یوم جمہوریہ نہیں بلکہ یوم سیاہ ہے انڈیا کے ان اقدامات کی پوری دنیا مذمت کر رہی ہے پشتون آگنائزیشن یورپ کے صدر عرب گل ملا گوری نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی برادری وادی کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی طرف توجہ دے اور مقبوضہ وادی میں امن فوج بھیجی جائے یہ حقیقت ہے کہ اتنا طویل کرفیو کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی معروف سماجی شخصیت اور کونسلر عدیل محمود نے کہا کہ کشمیر کی تیزی کے ساتھ بگڑتی ہوئی صورت حال اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ عالمی طاقتیں لاکھوں کی تعداد میں مسلط بھارتی فوج کو وادی سے نکلوائیں اور امن بحال کر کے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی حق خود ارادیت دیا جائے ہم بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بے گناہ اور نہتے کشمیریوں کو جیلوں سے رہا کیا جائے اور وادی سے کرفیو اٹھا کر امن بحا ل کیا جائے کشمیر پیس کونسل کے رہنما اور معروف صحافی راجہ فاروق خان نے کہا کہ کشمیریوں کی اس آزادی کی تحریک کو دبانا انڈیا کے بس کی بات نہیں انڈیا کرفیو ہٹا کر فوری امن بحال کرے اس احتجاجی مظاہرے سے معروف سیاسی, سیاسی شخصیت چوہدری خالداحمداور چوہدری اقبال قاضیاں صدر پاک ای یو فرینڈشپ فیڈریشن نیدر لینڈ نے بھی خطاب کیا اور بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کروانے پر زور دیا آخر میں کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کے مسائل کے حل کے لئے دعا مانگی گئی

Please follow and like us: