آگ کی شدت کے سبب ملحقہ مکانوں کو بھی خالی کرالیا گیا، فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں طلب کی گئیں (فوٹو : فائل

 لاہور: فیروز والا میں فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے عمارت زمین بوس ہوگئی نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لاہور کے نزدیک واقع فیروز والا کے علاقے کالا خطائی روڈ پر گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث زور دار دھماکا ہوا اور فیکٹری کی عمارت زمین بوس ہوگئی۔ آگ لگنے اور عمارت گرنے کے نتیجے میں کم از کم سات افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ متعدد زخمی ہیں۔

امدادی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں، ایک مزدور زخمی ملا جسے اسپتال روانہ کردیا گیا۔

امدادی ذرائع کے مطابق فیکٹری تقریباً دو کنال رقبے پر محیط ہے، جس میں شدید آگ لگی گئی، آگ کی شدت دیکھتے ہوئے فیکٹری سے ملحقہ مکانوں کو بھی خالی کرالیا گیا جب کہ آگ پر قابو پانے کے لیے دس فائر گاڑیاں طلب کی گئیں۔

Please follow and like us: