اوگرا کی جانب سے حکومت کو پٹرول کی قیمت میں 6 پیسے کمی کی سفارش کی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔   

اوگرا کی جانب سے گزشتہ روز حکومت کو پٹرول کی قیمت میں 6 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 47 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی جب کہ مٹی کا تیل چھیاسٹھ پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی تھی تاہم حکومت نے سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Please follow and like us: