برسلز (مرزا عمران بیگ ) صدر پشتون آرگنائزیشن یورپ عرب گل ملا گوری نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہےکہ چین میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد شمال مغربی خطے سنکیانگ کے ایئرپورٹ میں گزشتہ 4 روز سے پھنسے ہوئے 150پاکستانیوں کو وہاں سے نکال کر انکے گھر پہنچوانے کیلئے ہنگامی اقدامات کریں۔ انکا کہنا تھاکہ چین میں زیر تعلیم خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے پی ایچ ڈی اسکالر طارق رؤف کے ویڈیو بیان سے علم ہوا ہے کہ سنکیانگ ایغور کے خودمختار خطے کے دارالحکومت ارومچی کے ایئرپورٹ میں کئی روز سے پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں اکثریت طلبہ اور ان کے اہل خانہ کی ہے اور ان کے ساتھ تاجروں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ حکومت وقت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ انھیں وہاں سے نکالنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے۔

Please follow and like us: