برسلز (مرزا عمران بیگ ) شفیق اعوان اپنے نجی اور آفیشل تین ملکی دس روزہ دورہ کے بعد برسلز واپس پہنچ گئے۔تفصیل کے مطابق پہلے مرحلہ میں سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم، دوسرے مرحلہ میں یونان کے دارالحکومت ایتھز اور تیسرے مرحلہ میں پاکستان گئے جہاں انھوں نے بزنس کے سلسلہ میں مختلف کمپنیز کے اعلی ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور امور طے کیئے وہیں کچھ وقت عزیز رشتہ داروں اور دوست احباب کے ساتھ بھی گزارا، یاد رہے شفیق اعوان براق گروپ کی ترقی کیلئے گذشتہ پندرہ سالوں سے اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں اور ان دنوں بلجئیم میں کنٹری منیجر کی ذمہ داری بڑے احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں انکی براق گروپ کیلئے کی گئی خدمات قابل ستائش ہیں۔ اپنے تین ملکی کامیاب دورہ کے بعد گذشتہ روز برسلز پہنچ چکے ہیں۔ اور معمول کے مطابق اپنی ٹیم کی اصلاح و تربیت کے ساتھ ساتھ آفس کی مزید ترقی کیلئے مثبت اقدامات اٹھانے کیلئے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Please follow and like us: