برسلز (مرزا عمران بیگ) جمیل خان صدر پشتون آرگنائزیشن بیلجیم نے ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف نہتے کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یک جہتی کے لئے پشتون آرگنائزیشن یورپ,پاک ای یو فرینڈشپ فیڈریشن اور کشمیر پیس فورم کی طرف سے بھر پور احتجاج کیا جا رہا ہے یہ احتجاج یورپین پارلیمنٹ برسلز میں مورخہ پانچ فروری کو شام تین بجے سے پانچ بجے تک جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں جس طرح ظالمانہ ہتھکنڈوں سے انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے دنیا میں اس کی کہیں مثال نہیں بنتی عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی حکومت کی اس ظالمانہ روش کا نوٹس لے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ وادی میں ظلم بند کیا جائے اور وادی میں امن بحال کیا جائے

Please follow and like us: