برسلز(مرزا عمران بیگ) پشتون آرگنائزیشن بیلجیم کے رہنما زرک خان نے ایک بیان میں کہا ہے بہتر سالوں سے کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں مسلط انڈین فوج کے ظلم و ستم برداشت کر رہے ہیں مودی حکومت کے ظلم پر پوری دنیا مودی حکومت کی مذمت کر رہی ہے پشتون آرگنائزیشن یورپ اور ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کی طرف سے پانچ فروری کو یورپین پارلیمنٹ کے سامنے شام تین سے پانچ بجے تک احتجاج کیا جائے گا پاکستانی اور کشمیری کیمونٹی اس احتجاج میں بھرپور شرکت کر کے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں تاکہ انڈیا کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کیا جا سکے۔ انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں جاری کرفیو کو اٹھانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ وادی میں امن بحال ہوسکے۔

Please follow and like us: