مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 12 ارب 27 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو:فائل

کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 35 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جب کہ مجموعی ملکی ذخائر 18 ارب 64 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 35 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، اور مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 12 ارب 27 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی  کمی سے 6 ارب 37 کروڑ ڈالر رہ گئے، جب کہ ملکی مجموعی ذخائر 28 کروڑ 2 لاکھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 18 ارب 64 کروڑ سے زائد ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

Please follow and like us: