عالمی بازار میں سونا3 ڈالر اضافے سے1571ڈالر فی اونس کا ہوگیا، آل سندھ صرافہ بازار ۔ فوٹو:فائل

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس 3 ڈالر جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کا اضافہ ہوا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوگیا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1571 ڈالر پر پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے بڑھنے کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ سونا اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے بڑھ گئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی،  پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 90 ہزار 450 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 77 ہزار 546 روپے ہوگئی۔

Please follow and like us: