لندن (مرزا عمران بیگ) پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں برطانیہ کے شہر برمنگھم میں سٹافورڈ روڈ پر ایک پر امن مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیری اور پاکستانی مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت۔ خاتون کشمیری رہنما بلقیس راجہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خصوصی طور پر شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ بھارت نے جو جنگ کشمیریوں پر مسلط کی پے اسے ہم ختم کرینگے۔ عالمی طاقتیں اب خاموش نہیں رہ سکتیں انکے مثبت کردار سے کشمیری اپنی آزادی کی منزل کو پا سکیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جانوروں کے حقوق کی بات کرنے والے اب مزید خاموش تماشائی نہ بنیں کیا کشمیریوں کا خون جانوروں سے سستا ہے کیا وہ انسان نہیں ہیں۔ کیا انکو آزاد جینے کا حق نہیں ہے۔ انھوں نے اس بات کا عزم بھی کیا کہ کشمیریوں کی آزادی کیلئے منعقدہ مظاہروں کا حصہ بن کر اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی آواز بنتی رہیں گی۔

Please follow and like us: