برسلز(مرزا عمران بیگ) عرب گل ملا گوری صدر پشتون آرگنائزیشن یورپ نے ایک بیان میں کہا ہےپاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ سے ہی مثالی اور مضبوط چلے آرہے ہیں یہ تعلقات حکومتوں کی تبدیلی اور خطے کے حالات اور اتار چڑہاؤ سے بالاتر ہیں دونوں ممالک کے عوام کے دل اسلامی بھائی چارے کی بنیادوں پر ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں عالمی سطح پر ہر فورم پر ترکی نے بے لوث پاکستان کے موقف کی ڈٹ کر حمایت کی ہے اور خاص طور پر پاک انڈیا تعلقات اور مسئلہ کشمیر کے ایشو پر ترکی نے جس جرائت اور ایمان کی طاقت سے پاکستان کا ساتھ دیا وہ تاریخ کا حصہ ہے ترکی کے صدر محترم طیب اردگان پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں اور پاکستان کی عوام آنکھیں بچھائیں اپنے محبوب مہمان کے منتظر ہیں اور ترک صدر کا یہ دورہ بلا شبہ نہ صرف پاکستان بلکہ اسلامی ممالک کی ترقی,خوشحالی اور مضبوطی کا باعث بنے گا

Please follow and like us: