امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے پر خواتین پھر سے نماز پڑھ سکے گی

پشاور: سنہری مسجد کینٹ صدر 90 کی دہائی کے وسط تک خواتین کے نماز جمعہ باجماعت ادا کرنے کا بندوبست تھا جو دہشت گردی کے دور میں سلسلہ رک گیا تھا تاہم اب امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے پر خواتین پھر سے نماز پڑھ سکے گی۔

شہر کے کینٹ میں واقع سنہری مسجد (گولڈن موسک)  میں طویل عرصے کے بعد خواتین کے لئے نماز جمعہ باجماعت ادا کرنے کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دہشت گردی کے دور میں سنہری مسجد کے آس پاس درجنوں دھماکے ہوئے جس کی وجہ سے خواتین کیلئے نماز جمعہ کا اہتمام بند کردیا گیا تھا تاہم امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے کے بعد تاریخی سنہری مسجد میں ایک بار پھر خواتین کے لئے نماز جمعہ باجماعت ادا کرنے کا اہتمام کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سنہری مسجد پشاور کینٹ صدر 90 کی دہائی کے وسط تک خواتین کے نماز جمعہ باجماعت ادا کرنے کا بندوبست تھا،لیکن دھشت گردی اور دیگر وجوہات کی بنا پر  یہ سلسلہ بند کردیا گیا تھا، طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر سنہری مسجد کی انتطامیہ نے خواتین کو نماز جمعہ باجماعت ادا کرنے کا موقع فراہم کرنے کافیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سنہری مسجد کے باہر بینر آویزان کر کے خواتین کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ نماز جمعہ کی آدائیگی کے لئے سنہری مسجد میں آسکتی ہیں۔

Please follow and like us: