سعودی عرب خطے کا واحد ملک ہے جہاں کسی کیس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ فوٹو ، فائل۔

دوحہ: قطر میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق 36 سالہ قطری شہری کچھ ہی عرصہ قبل ایران سے وطن واپس آیا تھا۔ قطر کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی حالت مستحکم ہے۔

قطر میں کورونا وائرس کی تصدیق کے  بعد سعودی عرب خلیج کا واحد ملک بن گیا ہے جہاں ابھی تک اس وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

خلیجی ممالک میں ایران میں کوروناوائرس کے سب سے زیادہ کیس سامنے آئیں ہیں جہاں متاثرین کی تعداد 600 اور ہلاکتیں 42 ہوچکی ہیں۔
خطے میں ابھی تک کورونا سے اموات بھی صرف ایران میں ہوئی ہیں۔

Please follow and like us: