پولیس اہلکار کی جانب سے پیغام کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی (فوٹو : فائل

 کراچی: نما ز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کے حکم کے بعد پولیس کنٹرول پر پیغام دینے والا اہلکار پیغام دیتے ہوئے شدت جذبات سے روپڑا۔

سندھ پولیس کے کنٹرول پر پیغام چلانے والا پولیس اہلکار اس وقت رونے لگا جب وہ کنٹرول پر پیغام چلارہا تھا کہ حکومت کی جانب سے ہدایت کی روشنی میں نماز جمعہ کا اجتماع کہیں نہیں ہوگا، حکم پر عمل درآمد کرایا جائے۔

اس دوران وہ بار بار روتا رہا اور پیغام سننے والے دوسرے پولیس اہلکار کنٹرول پر ہی اس کی ہمت بندھاتے رہے۔ اس پولیس اہلکار کی جانب سے پیغام کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Please follow and like us: