سکھ تنظیم اکال تخت کے سربراہ ہرپریت سنگھ، پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: انٹرنیٹ

امرتسر: گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ’اکال تخت‘ کے جتھہ دار گیانی ہرپریت سنگھ نے کہا کہ تمام سکھ خالصتان چاہتے ہیں اور اگر بھارتی حکومت انہیں خالصتان دے دیتی ہے تو وہ اسے لے لیں گے۔ وہ امرتسر میں واقع، سکھوں کے مقدس مقامات گولڈن ٹیمپل اور شری اکال تخت صاحب پر 1984 میں بھارتی فوج کی چڑھائی اور بربریت کے 36 سال مکمل ہونے پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔

واضح رہے کہ 1984 میں سکھوں کے مقدس مقامات پر بھارتی فوج کی یہ چڑھائی بدنامِ زمانہ ’’آپریشن بلیو اسٹار‘‘ کے نام سے مشہور ہے جو اُن دنوں بھارتی وزیرِاعظم اندرا گاندھی کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی تھی۔

Please follow and like us: