پشاور (پ ر ) پشتون آرگنائزیشن یورپ کے وفد کا الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخواہ کا دورہ۔۔۔پشتون آرگنائزیشن یورپ کے صدر عرب گل ملاگوری اور صدر پشتون آرگنائزیشن بلجئیم جمیل خان وفد کی قیادت کررہے تھے۔جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخواہ کی نمائندگی صوبائی صدرخالد وقاص نے کی۔الخدمت فاؤنڈیشن کی ٹیم نے پشتون آرگنائزیشن یورپ کے وفد کو اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔موجودہ صورت حال میں جہاں پوری دنیا کرونا وائرس کی وباء سے متاثر ہوئی وہاں الخدمت فاؤنڈیشن کے ناقابل فراموش خدمات پر پشتون آرگنائزیشن یورپ کے وفد نے انکی ٹیم کوبہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کی۔سمندر پار پاکستانیوں کے حوالے سے عرب گل ملاگوری صدر پشتون آرگنائزیشن یورپ نے تفصیلی بات چیت کی صوبائی صدر خالد وقاص نے کہا کہ بیرون ملک میں مقیم پاکستانی بھائیوں کی کرونا وائرس سے جو اموات ہوئے انکی ڈیڈ باڈیز کو ائیرپورٹ سے انکے گھروں تک پہنچانے میں الخدمت فاؤنڈیشن نے بھرپور تعاون کیا عرب گل ملاگوری نے انکے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یورپ سے آنے والے ڈیڈ باڈیز کو انکے آبائی شہروں تک پہنچانے کا بھی اہتمامِ کیا جائے الخدمت فاؤنڈیشن نے وفد کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی بعد میں وفد نے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یتمامہ کیلئے قیام آغوش سینٹر اور مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا پشتون آرگنائزیشن یورپ نے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ آئندہ کیلئے سماجی بہبود کے کاموں میں رنگ نسل زبان مذہب کی تقسیم سے بالاتر ہو کر پشتون آرگنائزیشن یورپ الخدمت فاؤنڈیشن کا بھر پور ساتھ دیگی۔

Please follow and like us: